ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور :گنڈبال ندی میں طغیانی - نشیبی علاقوں میں گھسا پانی - کھیت اور سپاری باغات ہوئے متاثر

ہوناور :گنڈبال ندی میں طغیانی - نشیبی علاقوں میں گھسا پانی - کھیت اور سپاری باغات ہوئے متاثر

Tue, 13 Sep 2022 12:33:35    S.O. News Service

ہوناور ،13 ؍ ستمبر (ایس او نیوز) مغربی گھاٹ کے علاقے میں مسلسل بھاری برسات کی وجہ سے گنڈبال ندی میں طغیانی آگئی اور نشیبی علاقے میں سیلاب کی کیفیت پیدا ہوگئی ۔ 
    
ذرائع سے ملی  اطلاع کے مطابق جو لوگ پچھلے دنوں آئے ہوئے سیلاب کے بعد ریلیف کیمپوں میں منتقل ہوئے تھے اور حالات بہتر ہونے کے بعد اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹے تھے ، وہی لوگ اب دوبارہ سیلاب کی وجہ سے پھر ایک بار ریلیف کیمپوں میں منتقل ہونے کی نوبت آئی ہے ۔ 
    
سیلاب کا پانی گھروں کے علاوہ باغات اور کھیتوں میں گھس آیا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کا بھاری نقصان ہوا ہے ۔ گنڈی بیل ، چکن گوڈ، گنڈبال، ہیبیل ، ہڈین بال، کھروا ، ناتھ گیری، کڈگیری وغیرہ کے نشیبی علاقے سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں ۔
    
ہوناور تعلقہ کے کڈنیرو علاقے میں سپاری کے باغات بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ یہاں کے کسانوں کا کہنا ہے کہ تین مرتبہ سیلاب کی وجہ سے زرعی زمینوں کو بڑا نقصان پہنچا ہے ۔ اس سے پہلے دو سال قبل بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی تھی اور کسانوں نے خود اپنے دم پر اس نقصان کی بھرپائی کی تھی ۔ کسانوں کا الزام ہے کہ ان کی حالت زار جاننے کے لئے ایک مرتبہ بھی ایم ایل اے دینکر شیٹی نے اس علاقے کا دورہ نہیں کیا، جبکہ وہ دوسرے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہیں مگر کڈنیرو گرام کی طرف پلٹ کر نہیں دیکھتے ۔


Share: